سلیمان المیشاری
میڈیا ریلیشنز کے مینیجر
ای میل: Smeshary@stc.com.sa
معروف سعودی ICT انفراسٹرکچر کمپنی، stc گروپ کی ذیلی کمپنی، TAWAL، نے Awal Telecom کے مکمل حصول کے ذریعے پاکستانی مارکیٹ میں اپنے داخلے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سعودی عرب سے باہر TAWAL کا پہلا قدم ہے، اور اس کے بین الاقوامی توسیع کے روڈ میپ کا ایک ابتدائی مرحلہ ہے۔
اصولی طور پر، TAWAL نے پاکستانی ٹاور کمپنی AWAL Telecom کے شیئر ہولڈرز سے اس کمپنی کی مکمل حصولی پر اتفاق کیا ہے۔ اس حصولی کے نتیجے میں سے TAWAL اپنے ہمراہ کافی مقدار میں سرمایہ کاری، کارروائیاں اور مہارتیں لائے گا اور جدید مصنوعات متعارف کرائے گا۔
اس حصولی کے نتیجے میں یہ دیکھنے کو ملے گا کہ AWAL، جس کی TAWAL پاکستان کے نام سے دوبارہ برینڈنگ کی جائے گی، وہ پاکستان میں TAWAL کے آپریشنز کے لانچ پیڈ کی تعمیر کرے گا، مگر یہ پاکستانی حکام کی طرف سے ریگولیٹری منظوری سے مشروط ہے۔ AWAL، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشنز اتھارٹی کی جانب سے ایک مکمل طور پر لائسنس یافتہ آپریشن، فی الحال خاص طور پر ملک کے شمال مغربی علاقے میں تعمیر کرتا ہے اور اپنے کام کرتا ہے۔
stc گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر Olayan Alwetaidنے کہا کہ: "ہم پاکستان کی مارکیٹ میں stc Group کی ضمنی کمپنی TAWAL کی آمد پر بے حد خوش ہیں۔ TAWAL ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی مضبوط مانگ کو پورا کرتے ہوئے اس ملک کے موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کے ساتھ پُر منفعت پارٹنرشپ کی توقع کر رہا ہے۔ ہمارا پختہ یقین ہے کہ TAWAL کی پوزیشن کافی مضبوط ہے، اور اسلئے ہم سعودی عرب سے باہر اپنے قدم جما رہے ہیں اور اہم علاقائی اور عالمی بازاروں میں مواقع تلاش کر رہے ہیں۔"
TAWAL کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، محمد الحقبانی، نے کہا کہ۔ "پاکستان ایک دلچسپ، بڑھتی ہوئی امکانی مارکیٹ ہے۔ TAWAL اپنی ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن اور ICT انفراسٹرکچر کی نشو و نما کی صلاحیتوں میں توسیع کی توقع کر رہا ہے۔ ملک اس وقت موبائل خدمات کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کا مشاہدہ کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں انفراسٹرکچر کی مانگ پیدا ہو رہی ہے جسے TAWAL پورا کرے گا۔ ہم TAWAL کے زیر سایہ AWAL ٹیم کو اپنی بین الاقوامی کارروائیوں میں شامل کرنے کے لیے پرجوش ہیں، ہمارا یہ عمل مزید عالمی توسیع کی بنیادیں ڈالنے کا موجب بنے گا۔"
چار اہم موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کے ساتھ پاکستان 238 ملین افراد کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ (یورپی یونین کو چھوڑ کر) چین، بھارت، امریکہ اور انڈونیشیا کے بعد 5 واں سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے۔ 189 ملین سے زیادہ فون کے صارفین، 108 ملین سے زیادہ 3G/4G کے صارفین، موبائل وائس اور براڈ بینڈ کی سبسکرپشنز کے ساتھ، پاکستان نے حالیہ برسوں میں دو ہندسی ترقی کا نظارہ دیکھا ہے۔ توقع ہے کہ 4G LTE - 5G موبائل نیٹ ورکس کی توسیع سے مارکیٹ آمدنی میں اضافہ ہوگا اور وسیع تر دستیابی حاصل ہوگی۔ فی الحال 40,000 سے بھی کم ٹاور سائٹس موجود ہیں۔
TAWAL کے سعودی عرب میں 15,500 سے زیادہ ٹیلی کام ٹاورز نصب ہیں اور یہ کمپنی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کے لائسنس-2019 کے تحت کام کرتی ہے اور انفراسٹرکچر کی ہول سیل خدمات فراہم کرتی ہے۔ TAWAL سعودی عرب کے ڈیجیٹل انقلاب کے منصوبوں، وژن 2030 میں سپورٹ کر رہی ہے، اور سمارٹ-شہروں کے لیے تیار ٹیکنالوجیز کے ذریعے رسائی میں توسیع کر رہی ہے جیسے: کیموفلاج ٹیلی کام ٹاورز، 5G اور IoT سمارٹ پولز، اِن-بلڈنگ سولیوشنز (IBS) اور چھوٹے سیلز۔