Sarah F. Alharbi
مترجم، وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت۔
اقوامی متحدہ ماحولیاتی پروگرام (UNEP) نے اعلان کیا ہے کہ مملکت سعودیہ عرب 2024 کے عالمی ماحولیاتی دن کی میزبانی کرے گی، انہوں نے ہمارے ماحول کے تحفظ سے متعلق آگہی پھیلانے اور کارروائیوں کو فروغ دینے سے متعلق مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مملکت کی اولین کوششوں اور اقدامات لینے پر روشنی ڈالی۔
زمین کی بحالی، صحرا کاری اور خشک سالی سے بچاؤ پر فوکس کے ساتھ، ہر سال 5 جون کو ہونے والا ایونٹ فطرت کو محفوظ اور بحال کرنے اور پائیدار مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے درست پالیسیوں کا نفاذ کرنے کی خاطر عالمی تعاون اور مرکوز کوششوں کی شدید ضرورت کا اعادہ کرے گا۔
عالمی ماحولیاتی دن اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ماحول کے تحفظ کے لیے مشترکہ کارروائی کی اہمیت پر زور ڈالنے کے لیے مختص کیا تھا۔ اس فلسفے کے مطابق، سعودیہ عرب نے مقامی اور علاقائی طور پر تندہی سے کوششیں کی ہیں، اس میں سعودی گرین اور مڈل ایسٹرن گرین اقدامات لانچ کرنا اور اپنی قومی ماحولیاتی حکمت عملی کے تحت مختلف اقدامات کا نفاذ شامل ہے۔ سعودی حکومت نے مملکت سعودیہ عرب میں ماحول کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے نیا ماحولیاتی قانون اور قومی ماحولیاتی آگہی کا پروگرام اپنایا ہے۔ مملکت نے قومی ماحولیاتی ہفتہ بھی لانچ کیا ہے اور سعودیہ عرب کے ماحول کو محفوظ بنانے کے لیے پانچ ماحولیاتی سینٹرز نیز ماحولیاتی فنڈ بھی قائم کیا ہے۔
عالمی سطح پر، سعودیہ عرب کی G20 صدارت کے تحت بری اور بحری دونوں آبادیوں کی حفاظت اور بحالی کے لیے Coral Research and Development Accelerator Platform اور زمین کی بوسیدگی کم کرنے اور زمینی آبادیوں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے عالمی اقدامات لانچ کیے گئے۔
اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر Ms. Inger Andersen نے زمین کی بحالی اور خشک سالی سے بچاؤ حاصل کرنے کی مجموعی عالمی کوششوں میں سعودیہ عرب کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے بتایا کہ UNEP اور سعودیہ عرب فطرت کی بحالی اور آئندہ کی نسلوں کے لیے سیارے کو محفوظ کرنے کی کوششوں کو تیز تر کرنے کی کوشش کریں گے۔
عالمی ماحولیاتی دن 1973 سے اقوام متحدہ کی طرف سے ماحول کے لیے دنیا بھر کی آگہی اور اقدامات کی ترغیب دینے کے لیے وقف عالمی طور پر سب سے بڑا پلیٹ فارم بن گیا ہے۔ UNEP کی سربراہی میں، ہر سال 150 سے زیادہ ممالک عالمی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔
مزید معلومات کے لیے درج ذیل ملاحظہ کریں:
https://www.mewa.gov.sa/en/Pages/default.aspx
https://www.greeninitiatives.gov.sa/
ہمیں یہاں فالو کریں: