حسین نصراللہ
وزیر حج و عمرہ: سعودی عرب نے عازمین حجکو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔
خادم حرمین شریفین کے مشیر اور مکہ مکرمہ ریجن کے گورنر عزت مآب جناب شہزادہ خالد الفیصل اور عزت مآب جناب شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، گورنر، صوبہ مدینہ منورہ نے مل کر حج اور عمرہ سے متعلق 2023 کانفرنس اور نمائش 'حج ایکسپو' کا افتتاح کیا۔ جدہ میں منعقد ہونے والی حج ایکسپو کے دوسرے ایڈیشن میں سرکاری اور نجی شعبوں کے 81 مقررین کے ساتھ ساتھ مذہبی امور کے وزراء، حج مشن کے سربراہان اور 57 سے زیادہ ممالک کے اعلیٰ حکام کے اعلیٰ سطحی وفود بھی شامل تھے۔
وزیر حج و عمرہ محترم ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی اولین ترجیح خدمات کی ڈیجیٹل صلاحیتوں کوبڑھا کر اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ عازمین بخير و عافيت اور محفوظ طریقے سے حج اور عمرہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "یہ ایک تاریخی عہد اور حرمین شریفین کی حکومت کے لیے عزاز کی بات ہے جس پر انہیں فخر ہے"۔
الربیعہ نے خدمات اور حل تیار کرکے اور بہتر ضابطے اور طریقہ کار متعارف کروا کر حج اور عمرہ کے تجربہکو تقویت بخشنے کی وزارت کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے حجاج کرام اور عمرہ ادا کرنے والوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے غیر متزلزل جذبے کے ثبوت کے طور پر متعلقہ حکام کے عزم اور حج معاہدوں پر جلد دستخط کرنے کے عمل کو سراہا۔
اس تقریب میں اہم اداروں کے درمیان کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط عمل میں آئے جن میں جنرل اتھارٹی برائے اوقاف (GAA)، سعودی کنونشنز اور ایگزیبیشنز جنرل اتھارٹی (SCEGA)، کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی برائے عربی زبان (KSAA) ، سعودی معیارات، میٹرولوجی اور کوالٹی آرگنائزیشن (SASO) اور سعودی بینکوں کے لیے میڈیا اور بینکنگ آگاہی کمیٹی نمایاں ہیں۔ اس کے علاوہ حج سروس کے 57 معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے جن میں عازمین حج کی تعداد، عازمین کی آمد کے لیے مختص منصوبوں، صحت کی ضروریات اور طریقہ کار سے متعلق ہدایات شامل ہیں۔
حج ایکسپو نے 10 کلیدی سیشنز، 13 پینل مباحثوں اور 'حج ٹاکس' کے ساتھ ساتھ 36 ورکشاپس اور دیگر تقریبات اور سرگرمیوں میں حج خدمات کے معیار کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جن میں اسلامی نمائش، حج اور عمرہ چیلنج ایریا، اور اسٹارٹ اپ زون شامل ہیں۔
حج ایکسپو کا مقصد حاجیوں کے تجربے کو بڑھانے، مستقبل کی سمتوں کا اندازہ لگانے اور پائیدار ترقی کو بڑھانے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید تعاون، معاہدوں، اور مقامی اور بین الاقوامی اقدامات کے مواقع قائم کرنے کے لیے خدمات اور حل کے ایک مربوط اور پائیدار ماحولیاتی نظام کی تعمیر کرنا ہے۔
حسین نصراللہ